آٹزم (خوش خیالی) کیا ہے؟

آٹزم میں مبتلا لوگ دوسرے لوگوں کے ساتھ مختلف انداز میں برتاؤ کر سکتے ہیں

آٹزم میں مبتلا لوگوں کو:

دوسرے لوگوں سے بات چیت کرنے اور تعامل کرنے میں دشواری ہو سکتی ہے

یہ سمجھنا مشکل ہو سکتا ہے کہ دوسرے لوگ کس طرح سوچتے ہیں یا محسوس کرتے ہیں

تیز روشنی یا زيادہ شور شرابہ جیسی چیزیں پریشان کن، تناؤ کا باعث یا تکلیف دہ محسوس ہو سکتی ہیں

نامانوس حالات اور سماجی تقریبات سے بے چینی یا پریشانی ہو سکتی ہے

معلومات کو سمجھنے میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے

ایک ہی چیز کو بار بار کرتے ہیں یا اس کے بارے میں سوچ سکتے ہیں

آٹزم کوئی بیماری نہیں ہے

آٹزم میں مبتلا ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کو کوئی مرض یا بیماری ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کا دماغ دوسرے لوگوں سے مختلف انداز میں کام کرتا ہے۔

یہ وہ چیز ہے جس کے ساتھ آپ پیدا ہوئے ہیں یا وہ آپ کے نو عمر ہونے پر سب سے پہلے ظاہر ہوتی ہے۔

اگر آپ آٹزم میں مبتلا ہیں تو، آپ پوری زندگی ایسے ہی رہیں گے۔

آٹزم کوئی طبی حالت نہیں ہے جس کا علاج و “معالجہ” کیا جائے۔ لیکن کچھ لوگوں کو کچھ چیزوں میں مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔

آٹزم میں مبتلا لوگ پوری زندگی اچھے سے گزار سکتے ہیں

آٹزم میں مبتلا ہونے کی وجہ سے آپ کو اچھی زندگی گزارنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوتی ہے۔

ہر شخص کی طرح، آٹزم میں مبتلا لوگوں میں کچھ ایسی چیزیں ہوتی ہیں جن میں وہ اچھے ہوتے ہیں نیز ایسی چیزیں بھی ہوتی ہیں جن میں وہ جدوجہد کرتے ہیں۔

آٹزم میں مبتلا ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کبھی بھی دوست نہیں بنا سکتے، رشتے نہیں بنا سکتے، یا ملازمت حاصل نہیں کر سکتے ہیں۔ لیکن آپ کو ان چیزوں میں اضافی مدد کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

آٹزم ہر شخص کے لئے مختلف ہوتا ہے

آٹزم قوس وقزح کی طرح ہوتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آٹزم میں مبتلا ہر شخص مختلف ہوتا ہے۔

آٹزم میں مبتلا کچھ لوگوں کو معمولی مدد کی ضرورت پڑتی ہے یا کسی بھی مدد کی ضرورت نہیں پڑتی ہے۔ دوسرے لوگوں کو ہر دن والدین یا نگہداشت فراہم کنندہ سے مدد کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

کچھ لوگ آٹزم کے لیے دوسرے ناموں کا استعمال کرتے ہیں

آٹزم کے دوسرے نام بھی ہیں جو کچھ افراد استعمال کرتے ہیں، جیسے:

آٹزم اسپیکٹرم ڈس آرڈر (ASD) – آٹزم کا طبی نام

آٹزم اسپیکٹرم کنڈیشن (ASC) – کچھ لوگ ASD کے بجائے اس نام کا استعمال کرتے ہیں

ایسپرگر (یا ایسپرگر سنڈروم) – اوسط یا اوسط سے زیادہ ذہانت والے آٹزم میں مبتلا لوگوں کی وضاحت کرنے کے لئے کچھ لوگ اس نام کا استعمال کرتے ہیں

یہ واضح نہیں ہے کہ آٹزم کی وجہ کیا ہے

کوئی بھی شخص یہ نہیں جانتا ہے کہ آٹزم کی وجہ کیا ہے، یا یہ کس چیز کی وجہ بنتا ہے۔

یہ ایک ہی خاندان کے لوگوں کو متاثر کر سکتا ہے۔ لہذا بعض اوقات یہ بچے میں اپنے والدین سے منتقل ہو جاتا ہے۔

آٹزم درج ذیل کی وجہ سے نہیں ہوتا ہے:

بری پرورش

ویکسینز، جیسے MMR ویکسین

غذا

ایک ایسا انفیکشن جسے آپ دوسرے لوگوں میں پھیلا سکتے ہیں

آٹزم میں مبتلا لوگوں میں کسی بھی سطح کی ذہانت ہو سکتی ہے

آٹزم میں مبتلا کچھ لوگوں میں اوسط یا اوسط سے زیادہ ذہانت ہوتی ہے۔

آٹزم میں مبتلا کچھ لوگوں میں سیکھنے کی معذوری ہوتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ انہیں اپنی دیکھ بھال کرنا مشکل ہو سکتا ہے اور روز مرہ کی زندگی میں مدد کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

آٹزم میں مبتلا لوگوں میں دوسری حالتیں بھی ہو سکتی ہیں

آٹزم میں مبتلا لوگوں میں اکثر دوسری حالتیں ہوتی ہیں، جیسے:

توجہ میں کمی کی تیز رفتاری کا عارضہ (ADHD) یا ڈیسلیکسیا

اضطراب یا افسردگی

مرگی

 

(NHS 2020) https://www.nhs.uk/conditions/autism/what-is-autism/

 

Skip to content